پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ،سابق صدر آصف زرداری اراکین کو لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت سیاسی سربراہوں سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے،موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے

پیر 25 اگست 2014 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت آج ہو گا ، سابق صدر اراکین کو لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت سیاسی سربراہوں سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیرکو بلاول ہاوس کراچی میں ہو گا ،اجلاس میں سابق صدر اراکین کو لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف، سراج الحق سمیت سیاسی سربراہوں سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے اورانہیں تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔

اجلاس میں اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں اور ان کے مطالبات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ اجلاس دبئی میں ہونا تھا مگر دبئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے اراکین کو ویزے نہ دئے جانے کے باعث سابق صدر پاکستان آئے اور اب یہ جلاس آج کراچی میں ہو گا