غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید دو فلسطینی جا ں بحق ،پانچ زخمی

پیر 25 اگست 2014 08:34

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)غزہ پر اسرائیلی حملے میں مزید دو فلسطینی جا ں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی امدادی کارکنوں کے مطابق یہ حملہ اتوار کی صبح پانچ بجے کے قریب غزہ کے مغربی حصے میں کیا گیا۔حملے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نشانہ بنے جو بعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل اور حماس سے کہا ہے کہ وہ مصر میں دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔

مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مصر ایسی کسی بھی بات چیت میں دوبارہ ثالثی کے لیے تیار ہے۔

مصر نے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل بھی کی ہے ۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے مزید 65 فلسطینی مارے جا چکے ہیں جبکہ اسرائیلی کارروائی میں مجموعی طور پر 2100 کے قریب فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر عام شہری ہیں۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ہفتہ کواسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری جاری رکھی جس سے دو بچوں سمیت دس افراد مارے گئے۔ان حملوں میں ایک 12 منزلہ عمارت بھی منہدم ہوئی اور اس واقعے میں 22 فلسطینی زخمی ہوئے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ سے اسرائیلی علاقے پر 525 راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے 69 دفاعی نظام نے تباہ کیے۔

متعلقہ عنوان :