سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی کس دیئے جائیں ان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے،وفاقی حکومت کی حکومت پنجاب کو تجویز

پیر 25 اگست 2014 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب کو تجویز دی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی کس دیئے جائیں ان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے ۔ان کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں۔براہ راست شہداء کے ورثاء سے رابطہ کیا جائے اور انہیں ہر طرح کے تعاون کا یقین دہانی کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے حکومت پنجاب کو تجویز بھجوائی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء سے قریبی رابطہ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے ۔اس حوالے سے تمام معاملات کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ضرورت پڑے تو اس دوران عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے قریبی دوستوں سے رابطہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :