کیا موت کی پیشگوئی ممکن ہے؟ ،سائنس دان نے ایک ایسا تجر بہ کر رہے ہیں جس سے ایک صحت مند شخص کے پانچ سالوں میں وفات پانے کے امکانات کا تعین کیا جا سکے گا

پیر 25 اگست 2014 08:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)کیا موت کی پیش گوئی ممکن ہے؟ موت کسی انسان پر کب آئے گی ۔سائنس دان ایک عرصہ سے کھوج میں لگے ہوئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ایک ایسا ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس سے ایک صحت مند شخص کے پانچ سالوں میں وفات پانے کے امکانات کا تعین کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے نتیجے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ بہتر بات ہوگی کہ لوگوں میں صحت مندانہ زندگی گزارنے کا رجحان بڑھے گا جبکہ بری بات یہ ہوگی کہ اس کے نتیجے میں لوگوں میں مرنے کا شوق یا موت کا خوف پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں پریشانی اور ذہنی مسائل جنم لے سکتے ہیں ۔

تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ چار بائیو لاجیکل مارکرز خاص طور پر کسی شخص کے بیماری کے نتیجے میں مرنے کے خدشات کا اشارہ کرتے ہیں تاہم محققین اس بات کی پیشگوئی نہیں کر سکے کہ کون سی بیماری کے نتیجے میں ہلاکت کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔