بنوں،اراضی تنازعہ پرفائرنگ باپ بیٹے سمیت 3افرادجاں بحق، ایک شخص زخمی

پیر 25 اگست 2014 08:32

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)ڈومیل میں اراضی تنازعہ پرفائرنگ باپ بیٹے سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جاں بحق ہونیوالوں میں پولیس اورملیشیاء کے جوان بھی شامل ہیں تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع نریواہ پٹھول خیل میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران مبینہ ملزمان محمدعلی ،فاروق پسران مہراب جاوید ،خالد، وحید پسران نو شیروان اور نوشیروان ولد نیلائی نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارحضرت اللہ ولدحیات اللہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ محمدنوازولدحیات اللہ گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے مبینہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح مبینہ ملزمان محمد نواز ،حضرت اللہ ،فرحت اللہ ،ظفراللہ پسران حیات اللہ نے فائرنگ کر کے ملیشیا ء اہلکار خالد خان اور ان کے والد نوشیر وان کو آبدی نیند سلا دیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گئے وجہ عداوت اراضی پر تنازعہ بتائی گئی ہے پولیس نے مقتولین کی طرف سے مجروح محمد نواز اور جاوید خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :