عرا ق ،داعش نے الکرمہ سے دسیوں قبائلی یرغمال بنا لیے، داعش کے جنگجوؤں نے ’لشکر مجاھدین‘کی کئی عمارتوں پر بھی قبضہ کر لیا

پیر 25 اگست 2014 08:35

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)شدت پسند تنظیم "داعش" نے عراق کے شمالی شہر فلوجہ میں الکرمہ کے مقام پر کارروائی کر کے مقامی قبائلی جنگجو اور لشکر اسلام نامی تنظیم کے درجنوں ارکان یرغمال بنا لیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق الکرمہ کے مقام پر دھاوا بولنے کے بعد داعش کے جنگجووں نے "لشکر مجاھدین" کی کئی عمارتوں پر قبضہ کر لیا، جنہیں بعد ازاں دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الکرمہ کے مقام سے یرغمال بنائے گئے مخالف قبائلی جنگجووں کو فلوجہ میں موجود داعش کے کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے داعشی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے کئی افراد آنکھوں پر پٹی باندھے تین بسوں پر فلوجہ لاتے ہوئے دیکھا۔خیال رہے کہ حال ہی میں الکرمہ کے مقام پر موجود عراقی قبائل نے داعشی جنگجووں کے ہاتھ بیعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ داعش کی جانب سے انہیں ایک مرتبہ پھر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کی مہلت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :