برازیل ،قیدیوں کے درمیان لڑائی ،دو کے سرقلم ،دو محافظ یرغمال

منگل 26 اگست 2014 07:46

برازیلیا( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)برازیل کی گنجائش سے زائد قیدیوں والی ایک جیل کے قیدیوں نے جو کہ بہتر سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں ،میں ہنگامہ کر نے والے قیدیوں نے اپنے دو ساتھی قیدیوں کے سر قلم کردیئے اور دو محافظوں کو یرغمال بنا لیا ہے ، یہ بات ایک افسر نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ریاست قیس کیول کے قیدیوں کے اصلاح کے مرکز ایک سویلین پولیس افسر میگوئل لالینا نے بتایا کہ قیدیوں نے اس جیل کے ، جس میں 1400قیدی رکھے ہوئے ہیں ، کا 80فیصد یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لالینا نے ہنگامہ کرنیوالے قیدیوں کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ یہ انتہائی سخت صورتحال ہے ، پولیس نے باقی ماندہ 20فیصد کو کنٹرول کرلیا ہے اور مذاکرات کار پہنچ گئے ہیں ۔تاہم یہ جاننا مشکل ہے کہ یہ صورتحال کب تک جاری رہے گی ۔ریاستی جیل کے حکام نے جی ون نیوز کو بتایا کہ قیدیوں نے بہتر خوراک اور صحت و صفائی کی سہولتوں کے لئے متشددانہ رویے کا مظاہرہ کررکھا ہے۔برازیل میں اس وقت پانچ لاکھ سے زائد قیدی ہیں اور جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے کہیں زیادہ ہے ۔قیدیوں کے حقوق کے بارے میں کام کرنیوالی این جی اوز کے کنڈیکٹرز کا کہنا ہے کہ اس میں تقریباً دو لاکھ اسیری کے مقامات ہیں ۔