صحافی جیمز فولی کے قاتل جہادی کی شناخت کے قریب پہنچ گئے ہیں،برطانیہ ،مبینہ قاتل کی تلاش میں نہایت جدید‘ ٹیکنالوجی استعمال کی جاری ہے، امریکہ میں برطانوی سفیر

منگل 26 اگست 2014 07:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء ) برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ اس برطانوی جہادی کو شناخت کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے جسے ویڈیو میں صحافی جیمز فولی کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مریکہ میں برطانیہ کے سفیرسفیر پیٹر ویسٹمکوٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے برطانیہ میں اپنے ساتھیوں سے معلوم ہوا ہے کہ ہم اس شخص کی شناخت کے قریب پہنچ چکے ہیں، ’ہم جیمز فولی کے قاتل کی شناخت سے زیادہ دور نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اس سلسلے میں بہت کچھ کر رہے ہیں ۔ مبینہ قاتل کی تلاش میں آواز سے شناخت کرنے والی ’نہایت جدید‘ ٹیکنالوجی استعمال کی جاری ہے اور یہ تلاش امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی سربراہی میں ہو رہی ہے۔ ’اس موقعے پر میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا، تاہم میں اتنا ضرور کہوں گا کہ ہم اس شخص تک پہنچنے والے ہیں ۔دوسری جانب برطانیہ کی وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے سفیر کے اس بیان پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم سکیورٹی معاملات پر تبصرہ نہیں کیا کرتے۔