یوکرائنی جنگی قیدیوں کی پریڈ کے دوران عوام کے توہین آمیز جملے بے عزتی نہیں،روسی وزیر خارجہ

منگل 26 اگست 2014 07:47

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول شہر میں متعدد درجن یوکرائنی جنگی قیدیوں کی پریڈ کے دوران عوام کی جانب سے ان پر توہین آمیز جملے اور اشیاء پھینکنے کا واقعہ بے عزتی کے زمرے میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

لاروف نے ایک نیوزکانفرنس کے دوران کہا کہ جنگی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے سلوک کا معاملہ وکلاء پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ اسے حل کرے ، میں نے اس پریڈ کی تصاویر دیکھیں اور میں نہیں سمجھتا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا ہو کہ جسے بے عزتی سمجھا جائے ۔