وزیراعظم کا استعفیٰ قبول ،فرانسیسی صدر نے حکومت تحلیل کر دی

منگل 26 اگست 2014 07:46

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء ) فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے وزیراعظم مانویے وال کی جانب سے حکومت کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر تے ہوئے نئی حکومت کے قیام کی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم کی جانب سے کابینہ توڑنے کے لیے صدر کو استعفے ایک ایسے موقع پر پیش کیے ہیں، جب فرانسیسی حکومت کے اندر مختلف وزراء حکومتی پالیسیوں پر ایک دوسرے پر الزام دھر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم وال کا کہنا ہے تھا کہ اْن کی کابینہ میں شامل وزیراقتصادیات نے عوامی سطح پر حکومتی پالیسیوں پر تنقید کر کے تمام حدیں پار کر دیں۔ صدر اولانڈ نے وال کو ہدایات کی ہیں کہ وہ منگل تک نئی حکومت کی تشکیل کر لیں۔ایلیزے پیلس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم وال کی جانب سے استعفیٰ پیر کے روز صدر اولانڈ کو پیش کیا گیا، جسے صدر نے فوری طور پر منظور کرتے ہوئے نئی حکومت کے قیام کی ہدایات کیں۔

متعلقہ عنوان :