موزمبیق حکومت اور باغیوں میں فائر بندی کا معاہدہ

منگل 26 اگست 2014 07:47

ماپوتو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)موزمبیق کی حکومت اور باغیوں کی تحریک رینمو نے دو سال سے جاری مسلح تنازعہ کو ختم کر نے کے لئے جنگ بندی پر دستخط کردیئے ہیں ، یہ بات رینمو نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اور رینمو کے اعلیٰ مذاکرات کاروں نے دارالحکومت ماپوتو میں اتوار کو دیر گئے ڈیکلریشن پر دستخط کردیئے ہیں اس طرح قریباً ایک سال سے جاری مذاکرت کے عمل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں رینمو کے اعلیٰ مذاکرات کار سائمن میکیون نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنگ بندی پر دستخط کردیئے گئے ہیں ۔