آف اسپنرسعید اجمل کے بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ برسبین میں دیدیا ،پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پیر کو آسٹریلوی شہر برزبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ہوا ،نیشنل کرکٹ سینٹرکی بایومکینکس لیب میں آئی سی سی ماہرین کی زیرنگرانی کی گئی، ہیومن موومنٹ کے ماہرین نے سعید اجمل کواس طریقہ کارسے گزارا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان دوہفتے بعد کریگی،سعید اجمل سری لنکا واپس لوٹ رہے ہیں جہاں وہ تیس اگست کوکھیلے جانیوالے تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس کی نمائندگی کریں گے

منگل 26 اگست 2014 04:33

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء) قومی ٹیم کے آف اسپنرسعید اجمل کے بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ برسبین میں ہوگیا۔ ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان دوہفتے بعد کیا جائیگا۔ جادوگراسپنرکے بالنگ ایکشن کی جانچ برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹرکی بایومکینکس لیب میں آئی سی سی ماہرین کی زیرنگرانی کی گئی۔ ہیومن موومنٹ کے ماہرین نے سعید اجمل کواس طریقہ کارسے گزارا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان دوہفتے بعد کریگی۔ٹیسٹ کے بعد سعید اجمل سری لنکا واپس لوٹ رہے ہیں جہاں وہ تیس اگست کوکھیلے جانیوالے تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس کی نمائندگی کریں گے۔ قوانین کے مطابق سعید اجمل کو اپنے بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے 21 روز دیے گئے تھے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انھیں فوری طور پر آسٹریلیا روانہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق سعید اجمل کا بولنگ ایکشن جانچنے کا عمل آئی سی سی کے حکام کی نگرانی میں ہوگا جس کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی سہولیات استعمال ہوں گی۔سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان آئی سی سی کرے گی اور یہ رپورٹ آنے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔جولائی میں سری لنکا کے سینانائیکے اور نیوزی لینڈ کے ولیم سن جبکہ اس ماہ پاکستان کے سعید اجمل، زمبابوے کے پراسپر ْاتسیا اور بنگلہ دیش کے سہاگ غازی کے بولنگ ایکشن پر امپائر رپورٹ کر چکے ہیں۔گذشتہ دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر شین شلنگفرڈ کے بولنگ ایکشن پر بھی اعتراض ہوا تھا۔ انھیں اس سال مارچ میں کلیئر کردیاگیا تھا لیکن اب انھیں آف سپنروں کی مخصوص گیند ’دوسرا‘ کرانے کی اجازت نہیں۔

متعلقہ عنوان :