کراچی ، سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں 6 ملزمان ہلاک

منگل 26 اگست 2014 07:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء) کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر واقع گنا منڈی کے عقب میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پیر کی صبح پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی‘ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ملزمان سپر ہائی وے پر انٹر سٹی بسوں کو لوٹا کرتے تھے اور خواتین سے بھی بدتمیزی کیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد اندرون سندھ کچے کے علاقے میں بھی منتقل کردیا کرتے تھے جہاں سے وہ بھاری تاوان وصول کرکے شہریوں کو رہا کرتے تھے۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں سے لاشیں قانونی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :