ڈرون طیارے سے جاسوسی ، ایران فلسطینیوں کومسلح کرنے کا عمل تیز کر یگا،فوجی کمانڈر

منگل 26 اگست 2014 07:47

تہران( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)تہران اسرائیل کی جانب سے ایران کی فضائی حدود میں جاسوس طیارے کی تعیناتی ، جسے مار گرا دیا گیا ، کے جواب میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا عمل تیز کرے گا ،یہ بات ایک فوجی کمانڈر نے پیر کے روز کہی ۔

(جاری ہے)

ایران کی ایلیٹ انقلابی گارڈز کی فضائی فورسز کے کمانڈر جنرل عامر علی حاجیزادے نے سرکاری ویب سائٹ Sepahnews.comپر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم مغربی کنارے کے رہائشیوں کو مسلح کرنے کا عمل تیز کرینگے اور کسی بھی قسم کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

انتباہ ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل گارڈز نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے وسط میں نیتن یورینیم افزودگی کے مقام پر فضائی حدود میں ایک اسرائیلی سٹیلتھ ڈرون کو مار گرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :