پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائیگا،یونس خان کو ڈراپ اور شرجیل خان کوموقع دیئے جانے کا امکان ،قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل،گرین شرٹس سیریز کے دوسرے میچ میں بھی فتح کے لیے پرعزم ،کھلاڑی گراوٴنڈ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ پرفارم کریں گے، مصباح الحق ،ٹیم پہلی ناکامی بھلا کر دوسرے میچ میں فتح کے لیے پرامید ہے، کپتان سری لنکان

منگل 26 اگست 2014 04:33

ہمبنٹوٹا ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء ) پاکستانی شاہین دوسری بار لنکا ڈھانے کے لیے آج میدان میں اتریں گے۔ ایک صفر کی برتری لیے گرین شرٹس سیریز کے دوسرے میچ میں بھی فتح کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا معرکہ ہمبنٹوٹا ہی میں دوپہر دو بجے شیڈول ہے۔ پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے۔

سینئیر بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کر کے نوجوان بلے باز شرجیل خان کو موقع مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ نے سعید اجمل کی غیر موجودگی میں ذوالفقار بابر کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں جنید خان یا وہاب ریاض کو ریسٹ دیا جا سکتا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی گراوٴنڈ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ پرفارم کریں گے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم پہلی ناکامی بھلا کر دوسرے میچ میں فتح کے لیے پرامید ہے۔ پاکستان نے میزبان سری لنکا کو پہلے میچ میں چار وکٹ سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔