لاہور میں مسلم لیگ(ن) کی استحکام پاکستان ریلی میں پنجاب کے وزیر قانون بے ہوش

منگل 26 اگست 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)لاہور میں مسلم لیگ(ن) کی استحکام پاکستان ریلی میں پنجاب کے وزیر قانون گرمی سے بے ہوش ہوگئے،انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے لاہور میں ریلی نکالی جس میں حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے،حمزہ شہباز نے ریلی سے خطاب بھی کیا،ریلی کے دوران وزیرقانون رانا مشہود بھی شریک تھے،گرمی کے باعث اچانک رانا مشہود کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔