غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کا تازہ حملہ، دو فلسطینی جاں بحق

منگل 26 اگست 2014 07:48

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ گذشتہ روز بھی 16 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں16 افراد ہلاک ہوئے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور حماس کے اقتصادی امور کا ایک اہلکار بھی شامل ہے، جسے کار میں سفر کے دوران نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ 48 دنوں سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 2100 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں تقریباً 500 فلسطینی بچے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :