امریکی خاتون فوجی نے خودکشی کرلی

بدھ 27 اگست 2014 02:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء) امریکہ میں ایک خاتون فوجی نے خودکشی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پندرہ سال تک عراق میں تعینات رہنے والی امریکی خاتون فوجی نے ورجینیا میں فوجی اڈے پر اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بیس کمانڈر میجر جنرل سٹیفن لائنوس نے بتایا کہ فوجی خاتون کو سر میں گولی مارنے کے فوری بعد ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔ انہون نے کہا کہ فوری طور پر خاتون فوجی کی خودکشی کو وجوہات بارے معلوم نہیں ہوسکا اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔