آج حکومت سے آخری بار مذاکرات ہوں گے ، عمران خان کا اعلان ،جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے دھرناجاری رہے گا،عدالت عظمیٰ دارالحکومت سمیت مختلف راستوں پررکھے گئے کنٹینرزکے معاملے کانوٹس لے ،افضل خان کے انکشافات کے بعدمئی 2013ء کے انتخابات کی دھاندلی ثابت ہوچکی ، سپریم کورٹ کوازخودنوٹس لیناچاہئے ،نئے پاکستان میں ٹیچرزاورپولیس کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی،قانون کی نظرمیں سب برابرہوں گے،سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آرشہبازشریف کے خلاف کٹے گی اوروہ جیل جائیں گے ،شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالناچاہئے تھامگروہ چین کس طرح پہنچ گئے ہیں ،نوازشریف کی موجودگی میں انتخابی دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات ناممکن ہیں، آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب
بدھ 27 اگست 2014 02:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بدھ کو حکومت سے آخری بار مذاکرات ہونگے، نوازشریف کواب تک استعفادے دیناچاہیے تھا،منگل کی شب پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے انھوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے اجلاس میں آیندہ کے لائحہ عمل تیار کریں گے،جس کے بعد شام کو اس لائحہ عمل کااعلان کروں گا،عمران خان نے کہا کہ اب حکومت سے آخری مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دوہرایا ہے کہ جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے ان کادھرناجاری رہے گا،عدالت عظمیٰ دارالحکومت سمیت مختلف راستوں پررکھے گئے کنٹینرزکے معاملے کانوٹس لے ،افضل خان کے انکشافات کے بعدمئی 2013ء کے انتخابات کی دھاندلی ثابت ہوچکی ہے ،جس پرسپریم کورٹ کوازخودنوٹس لیناچاہئے ،نئے پاکستان میں ٹیچرزاورپولیس کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی اورقانون کی نظرمیں سب برابرہوں گے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کی شام ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات جائزاورآئینی ہیں ،احتجاج ہماراجمہوری حق ہے ،جس سے کوئی محروم نہیں کرسکتااورشروع دن سے جووعدہ کیاتھااس پرقائم ہیں جہاں آئین وقانون کی کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی تحریک انصاف کی طرف سے نہیں کی گئی البتہ حکومت کی طرف سے اس کے باوجوداگرطاقت کااستعمال کیاگیاتواس کی ذمہ دارحکومت خودہوگی ۔
انہوں نے الزام عائدکیاکہ پیرکی رات حکومت کی طرف سے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے مظاہرین پرطاقت کے استعمال کافیصلہ کرلیاگیاتھا،مگرحکومت کے آنسوگیس کے شیل پانی پڑنے کی وجہ سے خراب ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کوئی ایکشن نہیں لے سکے ،مگراب بھی حکومت کی طرف سے اس طرح کے اقدامات کی توقع ہے ،لیکن ایسے اقدامات کی براہ راست ذمہ داری حکومت پرعائدہوگی ۔عمران خان نے الزام عائدکیاکہ سترفیصداراکین اسمبلی ٹیکس نہیں دیتے اورملک میں ظلم کانظام ہے ،نوازشریف اقتدارکے ذریعے اپنے اوراپنے بچوں کاروبارکوبڑھارہے ہیں ،اگراقتدارچلاجائے توان کے کاروبارکاتحفظ ختم ہوجائے گا،جس کے باعث وہ انصاف کرنے سے کتراتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ مئی 2013ء کے انتخابات میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچوہدری نے براہ راست الیکشن کمیشن کوکنٹرول کرکے بھاری دھاندلی کروائی اورنگران حکومت کی اہم شخصیات کوبھی اپنے ساتھ ملایاگیاتھا،انتخابات سے قبل اردوبازارلاہورسے لاکھوں بیلٹ پیپرزچھپوائے گئے جن کے بارے میں افضل خان بھی انکشاف کرچکے ہیں جبکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کابیان بہت معنی خیزہے جس میں کہاگیاہے کہ ہرحلقے میں ساٹھ سے سترہزارووٹ جعلی پڑے ہیں ۔
ان کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ نے سابق چیئرمین نادراطارق ملک کوووٹوں کی تصدیق کے عمل کی سزادیتے ہوئے برطرف کیااورحکومت کی طرف سے ان کے اوران کے خاندان کوحراسان کرکے مجبورکیاگیاکہ وہ چیئرمین نادراکاعہدہ چھوڑدیں اوراس سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ سب سے بڑاثبوت ہے جس میں وہ سب حقائق بیان کئے گئے ہیں کہ چیئرمین نادراکوکس طرح برطرف ہونے پرمجبورکیاگیا۔عمران خان نے مزیدکہاکہ افضل خان کے بعداب بہت سے اوراہم انکشافات ہونے ہین جس سے پتہ چل جائے گاکہ عام انتخابات میں کس قدردھاندلی ہوئی ۔تحریک انصاف نے دھاندلی کے اہم کرداروں اوردھاندلی کے طریقہ کاربارے بھی بتادیاجبکہ اس سے قبل چودہ ماہ تک تحریک انصاف نے ہرآئینی وقانونی راستہ اختیارکیامگرکہیں سے اس لئے انصاف نہیں ملاکہ سب بکے ہوئے ہیں اس کے بعدہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں تھا۔عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن پرشہبازشریف اورپنجاب حکومت کوذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے ثابت ہوچکاہے کہ پنجاب حکومت نے نہتے لوگوں کوگولیاں ماروائیں جن میں سے چودہ لوگ شہیدہوئے اور87افرادکواس واقعہ میں گولیوں سے چھلنی کیاگیا،انکاکہناتھاکہ واقعہ کی شہبازشریف کے خلاف ایف آئی آردرج ہوگی اورشہبازشریف کوجیل جاناہوگا،مگرانہیں پتہ چلاہ کہ آج شہبازشریف چین کے دورے پرچلے گئے ہیں جوبہت حیران کن ہے ،شہبازشریف اس وقت ایک ملزم ہیں جن کانام ای سی ایل میں ڈالناچاہئے تھامگروہ بیرون ملک دوروں پرگھوم رہے ہیں ۔
سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے بعدشہبازشریف کے پاس وزیراعلیٰ کی سیٹ پربراجمان رہنے کاکوئی اخلاقی جوازباقی نہیں تھامگرانصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کیلئے وہ اپنی سیٹ پربیٹھے رہے اوراب دھاندلی کی راہ میں رکاوٹ بننے کیلئے نوازشریف مستعفی ہونے پرتیارنہیں مگرتحریک انصاف اپنادھرناجاری رکھے گی ۔عمران کاکہناتھاکہ افضل خان کودھمکیاں مل رہی ہیں سپریم کورٹ اس معاملے کانوٹس لے اورانہیں تحفظ فراہم کرے ۔انہوں نے اسلام آبادکے تعلیمی اداروں کے بندہونے کی ذمہ داری بھی حکومت پرعائدکرتے ہوئے قراردیاہے کہ کنٹینرزرکھنے کی وجہ سے نظام زندگی بندہواہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 27 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکانے پاکستان کو77رنزسے شکست دیکرسیریز1-1سے برابرکردی،تھیسارا پریرا مین آف میچ قرار پائے
-
آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے بھی ہرادیا، کینگروز وویمنز نے گرین شرٹس کو 8وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ویمنزچیمپئین شپ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی،189رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 33ویں ... مزید
-
نیویارک میں ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم کا ا آغاز ہو گیا،نوواک جوکووچ، اینڈی مرے، ماریہ شراپوا کا فتح حاصل کرلی،سربین سٹار جوکووچ نے ارجنٹائنی حریف کو 6-1 ،6-2 اور6-4 سے زیر کیا ، اینڈی مرے کی فتح کا ... مزید
-
وزیر اعظم کی سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ اور داسو پن بجلی کے معاہدوں پر دستخظ کی تقریب میں شرکت، عالمی بنک د اسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ،سندھر سندھ زرعی ترقی منصوبے کیلئے ... مزید
-
وزیراعظم محمدنوازشریف کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ اور عاصمہ جہانگیر کوٹیلی فون، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے حوالے سے موقف اپنانے پر شکریہ اداکیا
-
قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے ا حتجاجی دھرنوں پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری،ملک مارشل لاء کا متحمل نہیں ہوسکتا، پارلیمنٹ میں ... مزید
-
وزیراعظم 30دن تو کیا 30سیکنڈ کیلئے بھی مستعفی نہیں ہونگے،عابد شیر علی
-
گوجرانوالہ‘ سرگودھا اور ساہیوال میں استحکام پاکستان ریلیوں میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت،پرجوش کارکنوں نے سبزہلالی پرچم‘ مسلم لیگ کے جھنڈے اور قائدین کی تصاویر کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے،مسلم لیگ (ن) ... مزید
-
میاں محمو دالر شید پنجاب اسمبلی اراکین کے استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کو آج جمع کروائیں گے
-
چاند نظرنہیں آیا ،یکم ذوالقعدہ جمعرات 28اگست کو ہوگی ،مفتی منیب الرحمن
-
پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک میں زبانی معاہدہ،طاہرالقادری اورعمران خان کی تقاریرکے دوران گانے اورترانے نہیں چلائیں گے
-
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا گیا، معاہد ے میں غزہ کی شرائط مان لی گئی ہیں، فلسطینی مذاکرات کا دعوی
-
افغانستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،38 طالبان ہلاک،16 زخمی
-
مبئی حملوں میں نشانہ بننے والا یہودی سینٹر پھر تیار
-
قطر شام میں یرغمال بنائے گئے چار امریکی شہریوں کی رہائی کیلئے کوشاں ہے‘ رپورٹ
-
جنوبی کوریا،اپریل میں کشتی حادثے پر قانون سازی نہ ہونے پر اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں دھرنا
-
یوکرائن میں روسی مداخلت خطرنا ک ہے،وائٹ ہاؤس
-
روسی فوجی غلطی سے یوکرائن کی سرحد پار کرگئے تھے،فوجی ذرائع
-
افغانستان ،مطالبات کو نظر اندا ز کئے جانے کا الزام ، عبداللہ عبدااللہ کی ووٹوں کے آڈٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی
-
بچوں کو سگریٹس کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے،ڈبلیو ایچ او
-
امریکی خاتون فوجی نے خودکشی کرلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ وزیر اعظم،وزیر اعلی سمیت 21افراد کیخلاف درج کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ برقرار ،فاضل عدالت نے وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تفتیشی ٹیم(جے آئی ٹی)کی 9 پولیس افسران و اہلکاران کی گرفتاری کی سفارش، اہم پولیس افسران واضح طور پر فائرنگ کرتے ہوئے فوٹیج سے شناخت کئے جا سکتے ہیں، رپورٹ ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، تمام معاملات کو جلد حل کرنے پر اتفاق ، دھرنوں کے بعد ملک بھر میں ریلیوں کے حوالے سے فوج کے تحفظات با رے آگاہ کیا
-
یا ظالم حکمرا ن رہیں گے یا ہم، تخت ہویا تختہ، فتح لے کر جائینگے یا شہادت دینگے،طاہر القادری، حکمرانوں کو صرف برطرف نہیں شریف برادران کو پھانسی دلوائینگے ، ٹریبونل نے ثابت کردیا شہبازشریف اور پنجاب ... مزید
-
آج حکومت سے آخری بار مذاکرات ہوں گے ، عمران خان کا اعلان ،جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے دھرناجاری رہے گا،عدالت عظمیٰ دارالحکومت سمیت مختلف راستوں پررکھے گئے کنٹینرزکے معاملے کانوٹس لے ،افضل ... مزید
-
حکومت ،تحریک انصاف مذاکرات کا چوتھا دور،ڈیڈلاک برقرار،فریقین آج دوبارہ ملیں گے
-
پاک بھارت پانی کی تقسیم پر انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ناکام، پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ
-
اہم تفتیشی افسران کی پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کو ختم کرکے نئی ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش،پولیس افسران نے اپنے سینئر افسروں کو کلین چٹ دینے کی کوشش کی ہے،حساس اداروں کے افسران کا اختلافی ... مزید
-
عمران خان کے عام انتخابات کے موقع پر اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے الزامات، کروڑوں روپے کی قواعد کے خلاف ادائیگی کے ثبوت بھی سامنے آگئے، اضافی بیلٹ پیپرز کیلئے تین کروڑ 85 لاکھ اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی ... مزید
-
ای سی سی نے پی آئی اے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ایک ارب روپے ضمانت ،ایرانی توانائی کمپنی سے توانائی کے حصول کے منصوبے اور ٹرانسمیشن لائنوں کے منصوبہ جات میں نجی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی منظوری ... مزید
-
انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس ، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے نادرا اور پرنٹنگ کارپوریشن کے حکام کو طلب کرلیا ، انتخابی اصلاحات کے حوالے سے 290تجاویز کمیٹی کو موصول ہوچکی ہیں،اسحاق ... مزید
-
ہم نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کاعزم کر رکھاہے ، احسن اقبال،تحریک انصاف اورعوامی تحریک کودھرناختم کردیناچاہئے،یہ دھرناملک وقوم کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہاہے ۔ چین کے دورے پربیجنگ پہنچنے پرصحافیوں ... مزید
-
وفاقی وزراء کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ ، اپیل تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد دائر کی جائے گی
-
اسلام آباد میں جاری دونوں دھرنے جمہوری ہیں،پرویز مشرف ،موجودہ حالات میں جنرل راحیل شریف قومی مفادمیں فیصلہ کریں گے ، این آراواپنی مرضی سے کیاتھا،عمران خان کے ساتھ مل کرنوجوانوں کوسیاست کاحصہ بناناتھا، ... مزید
-
اگر بھارت سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر مذاکرات کریں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا،سرتاج عزیز ،عمران خان کے 6میں سے5مطالبات تسلیم کرلئے ہیں،معاشی بہتری اور پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے انہیں ... مزید
-
ہتک عزت کے دعوے پر عمران خان کا جواب مل چکا ، ہمارے وکلاء جائزہ لے رہے ہیں ، افتخار محمد چوہدری،لیکن اس جواب کے بعد وہ جو باتیں کر رہے ہیں اس سے ان کے جواب کی نفی ہوتی ہے،موجودہ صورتحال میں عدلیہ کو ... مزید
-
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ،کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق
-
بیگناہوں کا خون رنگ لا رہا ہے، حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے: چودھری پرویزالٰہی ،عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ پنجاب حکومت کیخلاف تھی اسی لیے چھپائی گئی، اس کی روشنی میں شہبازشریف کی برطرفی ضروری ہے، نوازشریف ... مزید
-
اقوام متحدہ کی ٹیم نے سیالکوٹ میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا
-
مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ،چین
-
اٹارنی جنرل آفس نے دھرنے بارے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، دونوں سیاسی جماعتوں نے ا پنی اپنی جگہیں چھوڑنے سے یکسر انکار کردیاہے ، وہ متبادل جگہ بھی نہیں جاناچاہتے ... مزید
-
ہم یہ نہیں کہتے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے،حکومت کو قربانی دینا ہوگی،فاروق ستار ، اگر حکومت ہم سے مشاورت کرتی ہے تو ہم بتائیں گے کہ کیا قربانی ہو گی ۔جس سے سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے، صحافیوں ... مزید
-
سیاسی بحران میں کوئی کردار تین ماہ قبل ادا ہوسکتا تھا اب حکومت مطالبات تسلیم کرلے تو ٹھیک ہے، دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی،چوہدری شجاعت، اللہ کی شان دیکھیں کہ شہباز شریف چند برس ... مزید
-
تحریک طالبان پاکستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار، نئی تنطیم قائم قاسم خراسانی امیر مقرر ،مہمند ایجنسی کے علاوہ کئی دیگر علاقوں کے گروپوں کا نئے گروپ میں شمولیت کا بھی اعلان
-
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور خصوصی دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ سے ملاقات ،ملک کی مجموعی صورت حال ،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں ، مطالبات ، طاہر القادری کی ڈیڈ لائن ،دونوں جماعتوں ... مزید
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے گریبان کھول دیا، کبھی بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ،قائدعوامی تحریک کادعویٰ
-
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا ناروا رویہ، 3 ن لیگی ایم این ایز اور11 ایم پی ایز نے استحکام پاکستان ریلی نہیں نکالی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے تعین کیلئے جسٹس خلیل الرحمن رمدے کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.