پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک میں زبانی معاہدہ،طاہرالقادری اورعمران خان کی تقاریرکے دوران گانے اورترانے نہیں چلائیں گے

بدھ 27 اگست 2014 02:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک میں زبانی معاہدہ،طاہرالقادری اورعمران خان کی تقاریرکے دوران گانے اورترانے نہیں چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے درمیان ایک زبانی معاہدہ ہواہے جس میں کہاگیاہے کہ پارٹی قائدین کی تقاریرکے دوران گانے اورخیرمقدمی ترانے نہیں چلائے جائیں گے اورایک دوسرے کے خطابات کوہمہ تن گوش ہوکردونوں جانبین سناجائیگا۔