مبئی حملوں میں نشانہ بننے والا یہودی سینٹر پھر تیار

بدھ 27 اگست 2014 02:07

مبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء ) ممبئی حملوں میں نشانہ بننے والے یہودی سینٹر کو دوبارہ کھو ل دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2008ء میں اس سینٹر پر کیے گئے حملے میں چھ افراد مارے گئے تھے۔ نومبر 2008ء میں ممبئی میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں یہ یہودی مرکز بھی ایک ہائی پروفائل ٹارگٹ تھا۔

(جاری ہے)

یہاں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ’نریمان ہاوٴس‘ نامی یہ سینٹر بری طرح متاثر ہوا تھا جبکہ اس سینٹر کے منتظم ربی گاوَریل ہولٹزبرگ اور ان کی حاملہ اہلیہ رِیویکی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

دہشت گردانہ حملوں میں یہ یہودی مرکز بھی ایک ہائی پروفائل ٹارگٹ تھا۔اس یہودی مرکز کی تعمیر نو میں معاونت کرنے والے یہودیوں کی آرتھوڈوکس خبد تحریک کے مقبول رکن ربی موشے کوٹلارسکائی کہتے ہیں کہ اس ’خبد ہاوٴس‘ کا دوبارہ کھلنا لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ برائی دائمی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا، ”میرا خیال ہے کہ یہ تمام دنیا کے لیے ایک پیغام ہے۔ آپ چیلنجوں پر قابو پا لیتے ہیں، چاہے وہ بہت بھیانک ہی کیوں نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :