نیویارک میں ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم کا ا آغاز ہو گیا،نوواک جوکووچ، اینڈی مرے، ماریہ شراپوا کا فتح حاصل کرلی،سربین سٹار جوکووچ نے ارجنٹائنی حریف کو 6-1 ،6-2 اور6-4 سے زیر کیا ، اینڈی مرے کی فتح کا سکور 6-3،7-6 ،6-1 اور7-5رہا، امریکہ کی وینس ولیمز نے جاپان کی کی میکو کو کانٹے کے مقابلے میں شکست دیکر اگلے راوٴنڈ میں جگہ

بدھ 27 اگست 2014 02:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)نیویارک میں ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم کا ا آغاز ہو گیا ، افتتاحی روز عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سمیت اینڈی مرے اور ماریہ شراپوا نے کامیابی حاصل کر لی۔نیویارک سٹی میں جاری سیزن کے آخری ٹینس گرینڈ سلیم کے افتتاحی روز دلچسپ مقابلے ہوئے مینز سنگلز کے پہلے راوٴنڈ میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ ان سیڈڈ ارجنٹائن کے سیچترزمان ڈیگوسے ہوا۔

(جاری ہے)

سربین سٹار جوکووچ نے ارجنٹائنی حریف کو 6-1 ،6-2 اور6-4 سے زیر کیا۔ مینز سنگلز کے ایک اور مقابلے میں برطانوی سٹار اینڈی مرے نے نیدرلینڈ کے رابن ہیسی کو آؤٹ کلاس کیا۔ اینڈی مرے کی فتح کا سکور 6-3،7-6 ،6-1 اور7-5رہا۔ ویمنز سنگلز میں سابق ورلڈ چیمپئن روس کی سٹار پلئیر ماریہ شراپوا نے ہم وطن حریف ماریہ کیری لینکو کو شکست دی۔ شراپوا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے فتح حاصل ہوئی۔ امریکہ کی وینس ولیمز نے جاپان کی کی میکو کو کانٹے کے مقابلے میں شکست دیکر اگلے راوٴنڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :