وزیراعظم محمدنوازشریف کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ اور عاصمہ جہانگیر کوٹیلی فون، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے حوالے سے موقف اپنانے پر شکریہ اداکیا

بدھ 27 اگست 2014 02:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء )وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ اور عاصمہ جہانگیر کوٹیلی فون کیاہے کہ اور انھیں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے حوالے سے موقف اپنانے پر ان کا شکریہ اداکیاہے جس پر کامران مرتضیٰ کا کہناتھا کہ انھوں نے یہ ساتھ آئین وقانون کی حکمرانی کے لیے دیاہے ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آئین وقانون کی حکمرانی کے لیے موثر کردار اداکرنے صدر سپریم کورٹ بار اور سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر کوٹیلی فون کرکے خراج تحسین پیش کیاہے