افغانستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،38 طالبان ہلاک،16 زخمی

بدھ 27 اگست 2014 02:07

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)افغانستان میں اتحادی فوج کے آپریشن کے دوران38 طالبان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ اتحادی فوج نے ہلمند ،ننگر ہار کنہڑ،قندوز ،پکتیا ،زابل میں آپریشنز کئے جن کے نتیجے میں 38 طالبان ہلاک اور16 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔