افغانستان ،مطالبات کو نظر اندا ز کئے جانے کا الزام ، عبداللہ عبدااللہ کی ووٹوں کے آڈٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی

بدھ 27 اگست 2014 02:09

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے منگل کے روز دھمکی دی ہے کہ وہ انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کے آڈٹ کے عمل سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہے،اس اقدام سے ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر انتقال اقتدار کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ کی کوششیں سبوتاژ ہوسکتی ہیں۔14جون کے انتخابات کے بعد عبداللہ اور ان کے حریف اشرف غنی کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی،دونوں امیدواروں نے بڑے پیمانے پر فراڈ ک الزامات کے پیش نظر کامیابی کے متضاد دعوے کئے تھے۔

تعطل کو ختم کرنے کیلئے تمام آٹھ ملین ووٹس کے آڈٹ سے متعلق معاہدہ طے پایا تھا تاکہ دھوکہ دہی پر مبنی ووٹس کو ختم کیا جاسکے اور جو بھی آئندہ صدر بنتا ہے اس کے ماتحت قومی متحدہ حکومت تشکیل دی جاسکے لیکن جبکہ آڈٹ کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے عبداللہ کی ٹیم نے اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے درخواستوں کو نظرانداز کردیا ہے کہ اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچنے دیا جائے اور پھر حتمی نتائج کا احترام کیا جائے۔

(جاری ہے)

عبداللہ کی انتخابی مہم کی ٹیم کے ایک سینئر رکن فضل احمد مناوی نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر وہ کل صبح تک ہمارے مطالبات کو تسلیم کرتے ہیں تو ہم عمل کو جاری رکھیں گے اور اگر نہیں توہم اس عمل سے دستبردار ہوجائیں گے اور اسے اختتام سمجھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ کا مطالبہ کہ جعلی ووٹو ں کو نکال باہر کیا جائے،اسے نظرانداز کیا جارہا ہے،ایسا عمل ہمارے لئے ناقابل قبول ہے اور اس کی کوئی قدر نہیں ہے۔

عبداللہ نے اپریل میں ہونے والے پہلے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس میں8امیدوار میدان میں تھے لیکن جون کے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں دکھایا گیا کہ وہ غنی سے کافی زیادہ مارجن سے ہار رہے تھے۔پیر کے روز ووٹس کے آڈٹ کا حتمی مرحلہ شروع ہوگیا لیکن مناوی نے اسے مذاق قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک یا دو مرتبہ آڈٹ کا بائیکاٹ کرچکے ہیں انہوں نے ہمیں کہا کہ واپس آجاؤ لیکن کبھی ہمارے مطالبات کو نہیں سنا گیا۔

ملک صدر حامد کرزئی کے جانشین کے انتخاب کیلئے ہونے والے انتخابات کی وجہ سے کئی ماہ سے مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔صدر کرزئی ایسے وقت سبکدوش ہوں گے جب امریکی قیادت میں نیٹو افواج طالبان جنجگوؤں کے خلاف اپنی 13سالہ جنگ ختم کرکے ملک سے انخلاء کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :