روسی فوجی غلطی سے یوکرائن کی سرحد پار کرگئے تھے،فوجی ذرائع

بدھ 27 اگست 2014 02:09

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)سرکاری خبررساں اداروں کی جانب سے روسی فوجی ذرائع کے حوالے سے منگل کے روز کہا گیا ہے کہ روسی فوجی جنہیں کیف کی جانب سے پکڑا گیا اور یوکرائنی ٹیلی ویژن پردکھایا گیا،غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں اداروں نے وزارت دفاع کے ایک ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکار حقیقت میں روس یوکرائن سرحد پر گشت پر مامور تھے جو متوقع طور پر حادثاتی طور پر غیر مسلح اور غیر متعین شدہ حصے میں سرحد پار کرگئے۔

متعلقہ عنوان :