حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا گیا، معاہد ے میں غزہ کی شرائط مان لی گئی ہیں، فلسطینی مذاکرات کا دعوی

بدھ 27 اگست 2014 02:07

راملہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء) حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا گیا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے راملہ میں فلسطینی قیادت کے اجلاس کے آغاز میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے تعاون سے فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا آغاز آج ہی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسرائیلی حکومتی ذرائع نے بھی مستقل غزہ امن معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی مذاکرات کار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہد ے میں غزہ کی شرائط مان لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں کی تیزرفتا ر شٹل ڈپلومیسی کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا جب کہ اس دوران فریقین اور مصری مصالحت کاروں نے بھرپور کام کیا جسے انہوں نے حماس کی فتح قراردیا۔

متعلقہ عنوان :