آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے بھی ہرادیا، کینگروز وویمنز نے گرین شرٹس کو 8وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ویمنزچیمپئین شپ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی،189رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 33ویں اوور ز میں حاصل کرلیا ، بولٹن نے 81رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،پاکستان کی جانب سے نین عابدی 43، مرینہ اقبال 38رنز بنا کر نمایاں رہیں

بدھ 27 اگست 2014 02:03

برسبن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء) آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کوتیسرے ون ڈے میں8وکٹوں سے شکست دیکرآئی سی سی ویمنزچیمپئین شپ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں قومی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں8 وکٹ پر189 رنزاسکورکئے۔

(جاری ہے)

نین عابدی نے43، مرینہ اقبال نے38 جبکہ بسمہ معروف نے36 رنزاسکورکئے۔ جیس یوناسن نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے نکول بولٹن اورمیگ لیننگ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 33ویں اوورزمیں 2 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ بولٹن نے81 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی، لیننگ نے78رنزاسکورکئے۔ یہ قومی ویمن ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست ہے۔