امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن سال 2014 کے اسپیڈ کنگ بننے کے لئے تیار،ڈائمنڈ لیگ میں ڈبل اسپرنٹ جیت لیا ، رواں سال اب تک ایک بھی شکست نہیں ہوئی ،اٹلی میں اتوار کو ہونے والی ریس میں اگر کامیابی ان کے نام ہوئی تو وہ پہلے اسپرنٹر بن جائیں گے،جو پورے سیزن ناقابل شکست رہے،2009 میں یوسین بولٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں

اتوار 7 ستمبر 2014 07:52

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن سال 2014 کے اسپیڈ کنگ بننے کے لئے تیار ہیں،انہوں نے ڈائمنڈ لیگ میں ڈبل اسپرنٹ جیت لیا،انہیں اس سال اب تک ایک بھی شکست نہیں ہوئی ہے۔ برسلز میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کی سو میٹر ریس میں امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ9 اعشاریہ 77 سیکنڈز میں جیت لیا۔

امریکہ کے ہی مائیک روجرز دوسرے اور جمیکا کے اصافہ پاول تیسرے نمبرپر رہے۔

(جاری ہے)

دو سو میٹر ایونٹ میں بھی گیٹلن نے کسی کو فنش لائن کے قریب پہلے آنے ہی نہیں دیااور 19 اعشاریہ سات ایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کرلیا، قطر کے فیمی اونوڈ دوسرے اور پانامہ کے الونسو ایڈورڈ تیسرے نمبر پررہے۔ جسٹن گیٹلن نے اب تک ڈائمنڈ لیگ کی تمام سولہ ریس جیتیں ہیں،اٹلی میں اتوار کو ہونے والی ریس میں اگر کامیابی ان کے نام ہوئی تو وہ پہلے اسپرنٹر بن جائیں گے،جو پورے سیزن ناقابل شکست رہے،2009 میں یوسین بولٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔