بیٹے پر فخر ہے ، اس نے اپنے خوابوں کی تعبیر پالی،داعش کے ہاتھوں مقتول امریکی فری لانس صحافی سٹیون سوٹلوف کی والدہ کا بیان

اتوار 7 ستمبر 2014 08:01

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء)شام میں داعش کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دوسرے امریکی فری لانس صحافی سٹیون سوٹلوف کی والدہ شیریلی نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے اپنے خوابوں کی تعبیر پالی۔امریکی میڈیا کے مطابق مقتول امریکی صحافی کی والدہ نے اس امر کا اظہار یہودی معبد میں کی جانے والی سوٹلوف کی یاد میں خصوصی عبادت کے موقع پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس خصوصی عبادت میں تقریبا ایک ہزار افراد شریک ہوئے جن میں رشتہ دار، دوست اور فلوریڈا کی اہم سیاسی شخصیات بھی شامل ہوئیں۔سوٹلوف کی والدہ نے اپنے بیٹے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا '' بہت سے لوگ پوری زندگی گذار دیتے ہیں لیکن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔یاد رہے عراق اور شام کو ایک اسلامی ریاست بنانے کی دعویدار داعش نے منگل کے روز ایک ایسی ویڈیو انترنیٹ پر جاری کی ہے جس میں سوٹلوف کا گلا کاٹنے ہوئے ایک عسکریت پسند کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :