کراچی،بلاول ہاؤس کے قریب شدید فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی،لوگوں میں خوف وہراس،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ملزمان فرار

اتوار 7 ستمبر 2014 07:58

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب ہفتہ کی رات شدید فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی رات اس وقت بلاول ہاؤس کے قریب شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں جب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں وفد سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کی بڑی تعداد بلاول ہاؤس کے باہر جمع تھی جبکہ پولیس کی گاڑیاں بھی موجود تھی،فائرنگ بلاول ہاؤس کے قریب واقع ہوٹل کی پارکنگ میں ہوئی ،ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہوٹل کے سامنے کھڑے ہوکر شدید فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور تمام دکانیں بند ہوگئیں،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ایک گاہک اور ویٹر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :