افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،86طالبان ہلاک ،62زخمی

اتوار 7 ستمبر 2014 08:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 86 طالبان ہلاک ،62 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پکتیا ، ہلمند ، بلخ ، ہرات ، بدغیس اور کپسیا میں آپریشن کلین اپ کئے جن میں 86طالبان ہلاک جبکہ 62سے زائد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے اس موقع پر بڑے پیمانے پر اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :