ٹرائینگولر سیریز ساؤتھ افریقہ نے جیت لی ، فائنل میں کینگروز کو 6وکٹوں سے شکست ، ڈیل سٹین کی تباہ کن باؤلنگ 4وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، مین آف دی سیریز فاف ڈپلیسی رہے 4رنز کے فرق سے سنچری سکور نہ کرسکے ،217رنز کا ٹارگٹ افریقہ نے 40.5اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، آسٹریلیا کی جانب سے فنچ 54رنز بنا کر نمایاں رہے

اتوار 7 ستمبر 2014 07:52

ہرارے ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء )ٹرائینگولر سیریز ساؤتھ افریقہ نے جیت لی ، فائنل میں کینگروز کو 6وکٹوں سے شکست ،217رنز کا ٹارگٹ ساؤتھ افریقہ نے 40.5اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،ڈپلیسی 4رنز کے فرق سے سنچری سکور نہ کرسکے اور 96رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیل سٹین کی شاندار باؤلنگ چار وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،آسٹریلیا کی جانب سے فنچ 54رنز بنا کرنمایاں رہے ۔

ہرار ے میں جاری ٹرائینگولر سیریز کے فائنل میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اوپنر فنچ نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 54رنز بنائے فلکنر 39،سٹارک 29اور مارش نے 27رنز بنائے کپتان بیلی 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے باقی کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے ، افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں جبکہ مورکل ، پارنل نے 2,2 اور عمران طاہر خان نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

217رنز کا ہدف افریقہ نے 40.5اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ڈپلیسی کے شاندار 96رنز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، ،ہاشم آملہ 51،کپتان ڈی ویلیئرز 57رنز بنا کر نمایاں رہے ، مچل جانسن ، میکسوئل ،فلکنر اور سمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ ڈیل سٹین کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ فاف ڈپلیسی کو ٹرائینگولر سیریز میں شاندار بیٹنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔