سرگودھا،نامعلوم افرادکی آستانہ فضل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ،گدی نشین اور اس کے بھائی سمیت 3افراد جاں بحق،6زخمی

اتوار 7 ستمبر 2014 07:55

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء)سرگودھا میں نامعلوم افراد نے آستانہ فضل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں گدی نشین اور اس کے بھائی سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق،گولیاں لگنے سے6افراد زخمی ہوگئے جن میں 1کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق آستانہ فضل میں بعد از نماز عشاء محفل جاری تھی کہ چند نامعلوم افراد آستانہ فضل میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے بھگدڑ مچ گئی،فائرنگ سے آستانہ کے گدی نشین سبحانی اور اس کا بڑا بھائی بریگیڈئیر فضل ظہور قادری اور ڈاکٹر محمد ایوب موقع پر جاں بحق جبکہ محفل میں موجود مزید6افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے،جن میں 1کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں میں اصغ علی،احسان الٰہی،قیصر بشیر احمد،امجد،عظیم،ظفر شامل ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جائے وقوعہ پر جانے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :