کراچی میں دہشت گردی کاتسلسل جاری، علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے اوردوخواتین سمیت مزید6افرادجاں بحق ہوگئے

اتوار 7 ستمبر 2014 07:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء)شہرقائد میں دہشت گردی کاتسلسل جاری ہفتہ کو علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے اوردوخواتین سمیت مزید6افرادجاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے مولانا علی اکبر کمیلی عزیز آباد کے علاقے بنگوریہ گوٹھ میں واقع اپنی فیکٹری کے باہر اپنی کار نمبرAMR599میں موجود تھے کہ اس دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی اکبرکمیلی اورجمن خان شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کوطبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ترجمان جعفریہ الائنس کے مطابق مولانا اکبر علی کو تین گولیاں لگیں جس کے بعد وہ اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا دو بیٹیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں ان کی میت امام بارگاہ شاہ خراساں لائی گئی۔نمازجناہ اتوار کو بعد نمازظہرین اداکی جائے گی۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق علی اکبر کو تین گولیاں لگیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب پیرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ نارتھ کراچی اور لیاری میں فائرنگ سے دو افراد جان سے گئے۔ سہراب گوٹھ سے ایک لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی۔ ڈیفنس خیابان مسلم میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ ایڈیشنل آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

متعلقہ عنوان :