قطر کو خفیہ فائلز فراہم کرنے کا الزام، مرسی پر فردِ جرم عائد

اتوار 7 ستمبر 2014 08:00

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء ) مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر قطر کو قومی سلامتی کی دستاویزات حوالے کرنے پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد مرسی پر دس لاکھ ڈالر کے عوض ’ملک کی قومی سلامتی سے متعلق دستاویزات قطر کی انٹیلی جنس کو دینے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

معزول صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے دوحا میں قائم الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے ذریعے فائلز قطر کے حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اگست میں سامنے والے ان الزامات کے بعد الجزیرہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے روائٹزر کو بتایا تھا ’جب ان کے پاس کوئی معلومات آتی ہیں تو وہ اسے صحافتی اخلاقیات کے سب سے بلند معیار کے حوالے سے ڈیل کرتے ہیں۔ ہم اپنے ذرائع پر نہ ہی کوئی تبصرہ کرتے ہیں اور نہ کسی حکومت کو یہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔"جب ہمارے پاس کوئی معلومات آتی ہیں تو ہم اسے صحافتی اخلاقیات کے سب سے بلند معیار کے حوالے سے ڈیل کرتے ہیں۔ ہم اپنے ذرائع پر نہ ہی کوئی تبصرہ کرتے ہیں اور نہ کسی حکومت کو یہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :