ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا ،کرپشن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،کرپشن پر معطلی نہیں بلکہ برطرفی ہو گی ، نرگس سیٹھی ،ملک بھر میں بجلی کی طلب و رسد میں واضح فرق ہے جبکہ نئے کنکشنوں کی وجہ سے بجلی کی طلب میں سالانہ 8سے 10فیصد اضافہ ہو رہا ہے، انتظامی امور میں بہتری کے ساتھ ساتھ بجلی چوری اور کرپشن روکنے ، لائن لاسز میں کمی اور وصولیوں میں بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس قومی ادارہ پر خرچ ہونے والی رقم سے براہ راست ملک کے 18کروڑ عوام کو فائدہ پہنچے ، اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اتوار 7 ستمبر 2014 07:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا ،کرپشن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور کرپشن پر معطلی نہیں بلکہ برطرفی ہو گی ،ملک بھر میں بجلی کی طلب و رسد میں واضح فرق ہے جبکہ نئے کنکشنوں کی وجہ سے بجلی کی طلب میں سالانہ 8سے 10فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کو یکسر بدلنے کی ضرورت ہے۔

انتظامی امور میں بہتری کے ساتھ ساتھ بجلی چوری اور کرپشن روکنے ، لائن لاسز میں کمی اور وصولیوں میں بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس قومی ادارہ پر خرچ ہونے والی رقم سے براہ راست ملک کے 18کروڑ عوام کو فائدہ پہنچے ، ان خیالات کا ظہار انہوں نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

معاشی استحکام کیلئے پاور سیکٹر کی اوورہالنگ پر زور دیا ہے اور کہا کہ حکومت کی واضح پالیسی اور ویژن کے مطابق پاور سیکٹر میں کلیدی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ توانائی سیکٹر میں بہتری کیلئے جنریشن، بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور عملہ کے رویہ میں بہتری کیلئے تربیت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں مثبت نتائج کے حصول کیلئے ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ اس شعبہ میں کرپشن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور کرپشن پر معطلی نہیں بلکہ برطرفی ہو گی ۔ انھوں نے فیصل آباد کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کر کے نہ صرف بیروزگاری کو ختم کیا جا سکتا ہے بلکہ ترقی کے مطلوبہ اہداف کو بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

پاور سیکٹر میں بہتری ملک و قوم اور خود اس سے وابستہ ملازمین کے مفاد میں ہے ۔صارفین کو ہرممکن سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بھرپور شعوری کوششوں کو بروئے کار لایاجائے۔کسٹمر سروسز سنٹرز کی استعداد اورعملہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے انھوں نے کفایت شعاری کے اقدامات کو مزید بہتر کرنے پرزور دیا۔

متعلقہ عنوان :