جاوید ہاشمی کو (ن) لیگ کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ،جاوید ہاشمی نے وقت مانگتے ہوئے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کر دی‘ نجی ٹی وی

اتوار 7 ستمبر 2014 07:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء )اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے والے مخدوم جاوید ہاشمی کو (ن) لیگ کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی گئی ،جاوید ہاشمی نے وقت مانگتے ہوئے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا جسے منظور کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مخدوم جاوید ہاشمی کو (ن) لیگ کے ٹکٹ پر این اے 149 سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی ہے جس پر انہوں نے سوچنے کیلئے مانگتے ہوئے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ الیکشن کے سلسلے میں مخدوم جاوید ہاشمی نے علاج کیلئے چین کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔