پاکستان میں عام آدمی امن چاہتا ہے، سراج الحق،ملکی سیاست کو مفاہمت کی شدید ضرورت ہے،رحمان ملک

اتوار 7 ستمبر 2014 07:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست اور پارٹی سے بالاتر ہو کر عوام کے لیے سوچنا ہوگا۔ ھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،امیر جماعت اسلامی کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں سراج الحق سیاسی رابطہ کاری کے نتیجے میں سامنے آنے والی تجاویز پر اعتماد میں لیں گے۔ ملاقات میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے غور ہوگا۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست اور پارٹی سے بالاتر ہو کر عوام کے لیے سوچنا ہوگا۔ دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت ،عوامی تحریک اور تحریک انصاف کو تھوڑا پیچھے ہٹنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سراج الحق کی کوششوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔ اپوزیشن کا جرگہ قوم کو مایوس نہیں کرے گا۔