پاکستان ریلوے نے عید کے تین دنوں کے لئے کرایوں میں30 فیصد کمی کر دی

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)پاکستان ریلوے نے عید کے تین دنوں کے لئے کرایوں میں30 فیصد کمی کر دی‘وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالااضحیٰ کے موقع پر ریل کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں رعایت دی جائے جس پر ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں تینتس فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ رعایت عید کے تین دنوں تک برقرار رہے گی -

متعلقہ عنوان :