وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری،عید کی چھٹیوں کے دوران سی این جی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن جاری جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران سی این جی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے حوالے سے تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔عید الاضحی کی تعطیلات 6،7 اور8 اکتوبر کو ہوں گی ۔وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔دوسری جانب وزارت پانی و بجلی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ عید الاضحی کی تین روزہ تعطیلات کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی۔