آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا دیئے،طریقہ کار میں مشکلات سے اکثریت یہ رقوم حاصل کرنے سے محروم

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے ہیں۔تاہم یہ رقوم تقسیم ہونے کے طریقہ کار میں مشکلات سے ان کی اکثریت یہ رقوم حاصل کرنے سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 10 لاکھ 11 ہزار111 آئی ڈی پیز ایف ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

96 ہزار 699 رجسٹرڈ خاندانوں میں سے محض 60ہزار 586 کی نادرا نے تصدیق کی۔36 ہزار خاندانوں تک امدادی رقم تاحال نہیں پہنچ سکی۔ متاثرین کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اکثر متاثرین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پارہی۔ جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے 7 ہزار روپے فی خاندان کا عید پیکج بھی ان تک نہ پہنچ سکا۔

متعلقہ عنوان :