کراچی‘ سکیورٹی کی عدم فراہمی پر چار اضلاع میں پولیو مہم ملتوی، دو میں جاری، ان اضلاع میں مہم اب تین، چار اور پانچ اکتوبر کو چلائی جائے گی جن اضلاع میں مہم ملتوی کی گئی ان میں ضلع ملیر، ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی شامل ہیں

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن چار اضلاع میں سیکورٹی نہ ملنے پر مہم ملتوی کر دی گئی، ضلع جنوبی اور ضلع غربی کے علاقوں میں مہم جاری ہے۔کراچی کے ہائی رسک ایریا میں ہونے والی انسداد پولیو مہم دوسرے دن سیکورٹی کی عدم فراہمی پر ملتوی کر دی گئی۔ ان اضلاع میں مہم اب تین، چار اور پانچ اکتوبر کو چلائی جائے گی جن اضلاع میں مہم ملتوی کی گئی ان میں ضلع ملیر، ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیو مہم صرف ضلع جنوبی اور ضلع غربی کی یونین کونسلوں کے علاقوں میں جاری ہے۔ گزشتہ روز انتظامی بدنظمی اور رضاکار ٹیموں کو سیکورٹی فراہم نہ ہونے سے کئی یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع نہیں ہو سکی تھی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 22 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن انتہائی حساس علاقوں میں مہم شروع کی گئی ہے ان میں سرجانی ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن ، ملیر ٹاؤن ، کورنگی ٹاؤن لانڈھی اور بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :