نریندرمودی کی صدراوباماسے ملاقات، دونوں رہنماوں کا دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے پراتفاق، بھارت کے عالمی کردار کیلئے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کریں گے، امریکا ، مودی ،اوباما ملاقات: وائٹ ہاوس کے باہر کشمیریوں اور سکھوں کا مظاہرہ

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے صدراوباماسے ملاقات کی ، جس میں دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے پراتفاق کیا ۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کاپھیلاو روکنے پراتفاق کیا ہے جبکہ جوہری ہتھیاروں پرانحصارکم کرنے اوربلاامتیازتخفیف پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق بھارت کے عالمی رول کیلئے سکیورٹی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سلامتی کونسل کے ارکان کی تعدادبڑھانیکی مخالفت کی تھی۔ دریں اثنا ء.بھارتی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران وائٹ ہاوس کیسامنے کشمیریوں اور سکھوں نے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

نریندر مودی کے حامی بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاوس میں عشائیہ دیا گیا۔نریندر مودی کی آمد پر کشمیری اور سکھ برادری کے افراد بڑی تعداد میں احتجاج کے لیے وائٹ ہاوس کے باہر جمع ہوگئے۔ اس موقع پر نریندر مودی کے حامی بھی وہاں جمع تھے۔ مودی کے حامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دونوں گروپوں میں تصادم کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے بیچ بچاو کرایا۔

متعلقہ عنوان :