کراچی اور لاہور کے بعد تحریک انصاف کو میانوالی میں بھی جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی،تحریک انصاف 2 اکتوبر کو میانوالی میں میدان سجائے گی

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:43

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء) کراچی اور لاہور کے بعد تحریک انصاف کو میانوالی میں بھی جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی‘ پاکستان تحریک انصاف 2 اکتوبر کو میانوالی میں میدان سجائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی میں جلسہ کرنے کیلئے میانوالی انتظامیہ کو درخواست دی تھی جوکہ انتظامیہ نے قبول کرتے ہوئے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی اور لاہور کے بعد اب میانوالی میں بھی 2 اکتوبر کو میدان سجائے گی۔ واضح رہے کہ میانوالی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آبائی شہر ہے۔