وفاقی حکومت میں پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے، وزیر اعظم

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عام شہریوں کے لئے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور روابط میں اضافے کے لئے وفاقی حکومت میں پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو وزیراعظم ہاوس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جسمیں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال، اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ بارے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام برطانیہ کے معروف جریدہ ”دی اکنامسٹ اور متعدد دیگر مطبوعات کا ایک بین الاقوامی مسلمہ جدت آمیز تصور ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پروگرام میں خدمات کے استعمال کنندگان سے حکومت فعال رابطہ رکھتی ہے تاکہ خدمات کے معیار پر ان کی رائے لی جائے، اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عام شہریوں کے لئے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور روابط میں اضافے کے لئے وفاقی حکومت میں پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :