بھارت ،اجتماعی ریپ کیس کے پانچ ملزمان کو عمرقید کی سزا

منگل 21 اکتوبر 2014 04:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)دہلی کی ایک عدالت نے شہر کے دھولا کنواں کے علاقے میں ہونے والے اجتماعی ریپ کیس کے تمام پانچ قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے عدالت نے اس معاملے میں پانچوں ملزموں کو مجرم قرار دیا تھا۔عمر قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے پانچوں قصورواروں پر 50، 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یہ معاملہ نومبر 2010 کا ہے جب ان پانچ افراد نے کال سینٹر میں کام کرنے والی ایک 30 سالہ خاتون کو ان کے گھر کے قریب سے صبح سویرے اغوا کیا تھا۔اغوا کے بعد خاتون کو انھوں نے ایک پک اپ ٹرک میں ریپ کا نشانہ بنایا جب کہ ان کی ایک ساتھی خاتون حملہ آوروں کے چنگل سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آر ہا ہے۔

2012 میں گینگ ریپ اور قتل کے ایک واقعے کے بعد ملک میں شدید رد عمل دیکھنے میں آیا تھا اور خواتین کے احترام اور تحفظ کے بارے میں انتظامیہ نے کئی قدم اٹھائے تھے۔ملک میں ریپ کے واقعات کے مقدمات درج کرانے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔س واقعے کے بعد دہلی پولس نے دہلی میں کام کرنے والے کال سینٹروں اور دیگر کمپنیوں کو عورتوں کی سکیورٹی سے متعلق احتیاطی اقدامات پر کچھ ہدایات دی تھیں۔ولیس کو حکم تھا کہ کام کے بعد جب خاتون ملازمین کو گھر چھوڑا جائے تو ان کے ساتھ سکیورٹی گارڈ بھیجے جائیں۔

متعلقہ عنوان :