کوئٹہ،کرنل ریٹائرڈ محمد اسحق، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان اور سمیع اللہ کاکڑ کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کرادیا گیا ،نیب بلوچستان

منگل 21 اکتوبر 2014 03:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)قومی احتساب بیورو بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق نیب بلوچستان نے کرنل ریٹائرڈ محمد اسحق، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان اور سمیع الله کاکڑ کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کردیا تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان نے کرنل (ر) محمد اسحاق، سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کیں تحقیقات مکمل ہونے پر یہ حقائق سامنے آئے کہ کرنل (ر) محمد اسحاق نے سمیع الله کاکڑ نامی شخص جو خود کو نیب کا آفیسر بتاکر لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا اور کرنل (ر) محمد اسحق کا دست راست بنا ہوا تھا۔

ان دونوں نے مل کر دوسرے محکموں کے آفیشلز سے پوسٹنگ/ٹرانسفرز کی مد میں کرپشن کی۔

(جاری ہے)

کرنل (ر) محمد اسحق جو کہ ایک سینئر آفیسر تھا اور نیب کے تمام منظور شدہ قواعد و ضوابط( SOPs) سے بخوبی آگاہ تھا باوجود اس کے کرنل (ر) محمد اسحق جو قانون اس کو اجازت نہیں دیتا تھا ہر ایسے کام میں سمیع الله کاکڑ کی مدد کی اپنے منظور نظر لوگوں کے کام کروائے اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس کی بنیاد پر اس نے ادارے کی ساکھ کو حد درجہ نقصان پہنچایا ۔ دونوں ملزمان کرنل (ر) محمد اسحق اور سمیع الله کاکڑ کو گرفتار کیاگیا تھا تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کرنل(ر)محمد اسحق اور سمیع الله کاکڑ کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کردیاگیا ہے۔