آئی سی سی :ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن خطر ے میں معطل اسپنرسعیداجمل بالرزرینکنگ میں بدستورسرفہرست ، کپتان مصباح الحق بدستورتیرہویں نمبرپرموجود ، محمد حفیظ ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبرپرچلے گئے۔ آل راؤنڈرمیں محمد حفیظ بدستورپہلی پوزیشن پربراجمان ہیں

منگل 21 اکتوبر 2014 02:47

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈ ے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کی چھٹی پوزیشن خطر ے میں معطل اسپنرسعیداجمل بالرزرینکنگ میں بدستورسرفہرست ہیں۔قومی ٹیم ون ڈیرینکنگ میں چھٹی پوزیشن پرموجود ہے تاہم اب اس کی چھٹی پوزیشن کونیوزی لینڈ سے خطرہ ہے، جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈ ے سیریزتین صفرسے جیتنے پرکیویزپاکستان کی جگہ چھٹے نمبرپرآجائیں گے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرموجود پروٹیزکی کامیابی انہیں پانچ سال بعد دوبارہ ٹاپ پوزیشن پرپہنچادیگی۔ پلئیرزرینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بدستورتیرہویں نمبرپرموجود ہیں۔ احمدشہزاد دودرجے بہتری کے بعد اٹھارویں اورمحمد حفیظ دودرجے تنزلی کے بعد انیسویں نمبرپرچلے گئے۔ بالرزرینکنگ میں معطل اسپنرسعیداجمل بدستورسرفہرست ہیں۔ محمد حفیظ ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبرپرچلے گئے۔ آل راؤنڈرمیں محمد حفیظ بدستورپہلی پوزیشن پربراجمان ہیں۔