جنوبی بھارت، آتش بازی کی فیکٹری میں آگ لگنے کے سبب کم از کم 13 افراد ہلاک

منگل 21 اکتوبر 2014 04:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)جنوبی بھارت میں آج بروز پیر آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگ جانے کے سبب کم از کم 13 کارکنوں کی ہلاکت اور سات دیگر کے جل کر شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

آندھرا پردیش کے مشرقی ڈسٹرکٹ گودوواری کے پولیس سپریٹینڈنٹ روی پراکاش کے مطابق آگ بجھانے کا عملہ شام تک آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہا اور جل کر ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اب تک برآمد نہیں کی جا سکیں ہیں۔ وکاٹیپا گاوٴں کی اس فیکٹری میں آگ لنچ بریک کے دوران لگی۔ مقامی حکام نے واقعے کی چھان بین کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ہندووٴں کے تہوار دیوالی سے چند روز پہلے پیش آیا ہے جس میں ہر سال چراغاں اور آتش بازی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :